”ایسے شوہر بنو کہ سبزی میں نمک زیادہ ہوجائے تو بولو جانو نمک ٹھیک ہے سبزی کم لایا تھا“اداکارنعمان اعجاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے شوہروں کو گھریلو زندگی کے حوالے سے دلچسپ اور محبت بھری نصیحت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنے ایک پیغام میں نعمان اعجاز نے کہا کہ شوہروں کو ایسا ہونا چاہیے کہ اگر سبزی میں نمک زیادہ ہوجائے تو شکایت کرنے کے بجائے بیوی سے کہیں، ’’جانو! نمک تو ٹھیک ہے، میں سبزی کم لایا تھا۔‘‘
نعمان اعجاز کے اس دلچسپ انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کردیا، جبکہ ان کے پیغام پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
