نورین نیازی کو آج پھر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
عمران خان کی دونوں بہنیں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ مقررہ وقت پر اڈیالہ جیل گورکھپور فیکٹری ناکے پر پہنچی تھیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کو آج پھر اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دونوں بہنیں، نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان، مقررہ وقت پر اڈیالہ جیل گورکھپور فیکٹری ناکے پر پہنچیں، سکیورٹی ضوابط اور عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس اور جیل انتظامیہ نے نورین نیازی کو جیل کے گیٹ نمبر 5 کے ذریعے اندر جانے کی اجازت دی۔
عمران خان سے ملاوات کےلئے انکی بہن نورین نیازی گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ pic.twitter.com/XS6xHwLEDY
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 25, 2026
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے لیے جاتے اور واپس آتے ہوئے جب صحافیوں نے گفتگو کی کوشش کی تو نورین نیازی نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی، انہوں نے مختصر مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ نے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے، اس لیے میں فی الحال کوئی سیاسی یا عمومی بیان نہیں دوں گی‘۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کہ اڈیالہ جیل میں ہی عمران خان کی اہلیہ سابق خاتونِ اول بشرٰی بی بی سے ان کے اہل خانہ اور فیملی کی ملاقات بھی جاری ہے، تمام ملاقاتیں عدالتی ہدایات اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کروائی جا رہی ہیں۔
