قاسم اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو پر صحافی صدیق ساجد کا ردعمل
یہ سب گولڈ سمتھ پلان 2 کے تحت کیا جارہا ہےعمران خان کے بیٹوں کا اس طرح انٹرویو دینا رمیز راجہ کا بھی کھیل میں پاکستانی سیاست کو لانا یہ سب واضح کرتا ہے کہ یہودی لابی کو اپنے اثاثے کی کتنی فکر ہے اور جمائما سے لیکر قاسم سلمان زیک گولڈ سمتھ اور ان کے حواری پوری ایک مہم کا حصہ ہیں، ایکس پر بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تجزیہ کار صدیق ساجد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’گولڈ سمتھ پلان 2‘‘ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدیق ساجد نے کہا کہ زیک گولڈ سمتھ کا برطانوی حکومت کو خط لکھنا، اس کے بعد عمران خان کے بیٹوں کا اس انداز میں انٹرویو دینا اور رمیز راجہ کا بھی کھیل میں پاکستانی سیاست کو لانا، ان کے خیال میں ایک مربوط مہم کی نشاندہی کرتا ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ سے لے کر قاسم خان، سلیمان خان، زیک گولڈ سمتھ اور ان کے حواری ایک مہم کا حصہ ہیں۔ صدیق ساجد نے مزید کہا کہ ان تمام اقدامات کو عمران خان کے حوالے سے بیرون ملک سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ سب گولڈ سمتھ پلان 2 کے تحت کیا جارہا ہے زیک گولڈ سمتھ کا برطانوی حکومت کو خط لکھنا پھر عمران خان کے بیٹوں کا اس طرح انٹرویو دینا رمیز راجہ کا بھی کھیل میں پاکستانی سیاست کو لانا یہ سب واضح کرتا ہے کہ یہودی لابی کو اپنے اثاثے کی کتنی فکر ہے اور جمائما سے لیکر قاسم سلمان زیک… https://t.co/EnesyIVJ4D
— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) August 28, 2026
یاد رہے عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے والد کو جیل میں طویل عرصے تک رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان جیل میں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ عرصے تک قید رکھنا چاہتے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ ایک دن ان کی آواز کو خاموش کر دیں گے۔
