کراچی: خیابانِ بخاری کے اپارٹمنٹ میں 2 خواتین کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)خیابانِ بخاری کے اپارٹمنٹ میں 2 خواتین کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ بخاری کے اپارٹمنٹ میں 2 خواتین کے درمیان پہلے تکرار ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔
جھگڑے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک خاتون کو دوسری خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ہاتھ میں ایکسر سائز والا لوہے کا ڈمبل بھی دکھائی دے رہا ہے جب کہ ویڈیو میں پولیس اہلکار کو متاثرہ خاتون کے ساتھ موجود شخص کو دھکے مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
متاثرہ خاتون نور العین نے تشدد کے بعد بنائی گئی مبینہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی جب کہ متاثرہ فیملی نے تھانہ درخشاں میں درخواست بھی جمع کرائی ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری میرٹ پر کی جائے گی، تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی ہیں جو والدہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔
