جب تک پیپلزپارٹی کا ایک بھی رکن زندہ ہے سندھ تقسیم نہیں ہوگا


کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ سندھ کو تقسیم کرنے کی اگر کسی کی کوئی خام خیالی ہے تو ذہن سے نکال دے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی رکن بھی زندہ ہے سندھ تقسیم نہیں ہوگا، صوبہ سندھ صدیوں سے ہے، سندھ کو توڑنے کی انگریزوں نے کوشش کی، لیکن سندھ کے لوگوں نے پاکستان بنایا۔
قرارداد پاکستان اسی ایوان نے منظور کی۔ مہربانی کر کے کسی کی کوئی خام خیالی ہے تو اپنے ذہن سے نکال دے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے کہا کہ دھرتی سے کھیلتے کھیلتے دیکھ رہے ہو بلوچستان کے حالات کہاں پہنچ گئے، کیا تم چاہتے ہو سندھ کے حالات بھی ایسے ہو جائیں، سندھ کو توڑ کر کیا ملے گا، کیا تم چاہتے ہو کہ سندھ کے لوگ بھی افراتفری میں آجائیں، سندھ کو توڑ کے آپ لوگوں کو کیا ملے گا؟ جن صوبوں نے ووٹ دینے کا سوچا تھا وہ 1040کی قرارداد جو بھی تھی اس کا کیا حشر بنایا؟

WhatsApp
Get Alert