’عمران خان کے ساتھ معاملات طے کرنے میں ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا‘
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، اس کے بعد سے ریلیف کا عمل شروع ہو چکا، چند دنوں میں سب نظر آجائے گا؛ رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے عمران خان کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ معاملات طے کرنے میں ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا۔ نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مفاہمت طے پانے میں ایک اہم ریٹائرڈ شخصیت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، اس حوالے سے عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 4 سے 5 اہم ملاقاتیں کی گئیں، جس کے بعد 14 اگست کے روز اس سلسلے میں باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا۔
پیپلزپارٹی رہنماMNAڈاکٹررمیش کمارنےعمران خان سےسیٹلمنٹ پراہم انکشاف کردیا،ARYکوبتایا ایک ریٹائرڈ اعلی شخصیت نےخانSbسےڈیل کےلیےکرداراداکیا،5ملاقاتیں ہوئیں&14اگست کا کیک بھی کھالیاگیا،اب چیزیں ریلیف کی طرف ہی،اگرن نےرکاوٹ ڈالی,شفاء والی غلطی دوبارہ کی توباہرہوجائٰں گے&نیاسیٹ اپ بھی https://t.co/doougDuF57 pic.twitter.com/BTzXSPLKZ5
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) September 1, 2026
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے قانونی اور سیاسی ریلیف کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے نتائج اگلے چند دنوں میں سب کے سامنے ظاہر ہو جائیں گے، ایک نیا سیاسی ماڈل بننے جا رہا ہے، اس نئے نظام میں عمران خان سمیت تمام اہم سیاسی و مقتدر فریقین کو آن بورڈ کیا گیا ہے، اس نئے ماڈل پر 15 ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان مکمل عملدرآمد متوقع ہے۔
رمیش کمار نے بات چیت کے دوران خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس نئے سیاسی ماڈل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اسے نظام سے باہر کر دیا جائے گا، انہوں نے خاص طور پر ھکمران جماعت مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ اس راستے میں رکاوٹ بنی یا ماضی والی کوئی غلطی کی، تو ملک میں ایک بالکل نیا سیاسی سیٹ اپ تشکیل دے دیا جائے گا۔
