نیپرا نے کے الیکٹرک کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا۔
نیپرا نے حکم نامہ عمل درآمد کے لیے سی ای اوکے الیکٹرک کو ارسال کر دیا ہے اورایک ماہ کے اندر کے الیکٹرک سے جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نیپرا نےاپنے حکم میں کہا کسی فیڈر پر چوری یا نادہندگی کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جا سکتی۔

WhatsApp
Get Alert