قومی سلیکٹر مصباح الحق کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی ناقص پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔
قومی سلیکٹر مصباح الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ان کا نوٹس پیریڈ شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح کے مستعفی ہونے کی وجہ پی سی بی کا جاری کیا گیا نوٹس ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکٹرز سے پوچھا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم میں کیوں منتخب کیا؟
پی سی بی نے نوٹس میں کہا ہے کہ سلیکٹرز دونوں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معیار اور پرفارمنس کی 24 گھنٹے کے اندر وضاحت کریں ۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل 2 میچوں میں شکست کے بعد بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert