(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں ہیٹر لگانے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ سردی سے بچ سکیں .
حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لندن میں سیر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں .
حریم شاہ ویڈیو میں یوکے کی سردی کے متعلق بتاتی ہیں کہ یہاں اس قدر سردی ہے کہ یہاں سب چیزیں جم رہی ہیں .
حریم شاہ کہیں جانے کے لئے تیار نظر آرہی ہیں اور انہیں اپنی ساتھ سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے سنا جاسکتا ہے .
حریم شاہ اپنی ساتھی کو کہتی ہیں کہ آپی گاڑی پر پانی کیوں ڈال رہی ہیں؟ جس کے جواب میں وہ انہیں بتاتی ہیں کہ یہاں برف جمی ہوئی ہے .
اس ویڈیو میں حریم شاہ سوال کرتی ہیں کہ ’اگر میں بھی جم گئی تو کیا ہوگا؟‘ اور گاڑی میں بیٹھتے ہی ہیٹر چلانے کی درخواست کرتی ہیں .
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں .
. .View this post on Instagram