پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، “کیا” نےگاڑیوں کی قیمتیں کم کردیں

(قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،کِیا لکی موٹرز نے محدود مدت کیلئے اپنی گاڑی سورینٹو کے مختلف ماڈلز  کی قیمتوں میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے تک کی کمی کردی .

 سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 7 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75  لاکھ روپے ہوگئی ہے .

جبکہ کِیا سوریںٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی  کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی  کے بعد نئی قیمت 75لاکھ روپے ہوگئی ہے .

کیا سورینٹو کی پاکستان میں بہت کم فروخت کی وجہ سے کمپنی نے  ڈیلرز کو بھی زیادہ سے زیادہ کمیشن اور مزید سہولتیں دینے کاوعدہ کیا ہے تاکہ وہ سورینٹو  ویریئنٹس کے یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں .

یادرہے کیاسورینٹوکی کم قیمت پرفروخت کی پیشکش صرف محدود مدت کے لئے کی جارہی ہے . تاہم یہ قیمت اب بھی مدمقابل گاڑیوں جیسے کہ ٹویوٹا فارچیونر سے زیادہ ہے اس لئے فروخت میں بہت  اضافے کی امید نہیں کی جارہی .

کمپنی نے 8 نومبر 2021 کو مختلف ویرنٹس کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ کیاتھا . کِیا کارنیول جی ایل ایس اور کارنیول جی ایل ایس پلس کی قیمتوں میں  5 لاکھ روپے کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا . دونوں قسموں کی نئی قیمتیں 90لاکھ روپے اور 1 کروڑ روپے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں