پورے بلوچستان میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے اور نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، ،معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، بابر یوسفزئی
الحمدللہ، یومِ دفاع کے موقع پر پورے بلوچستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،
ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز صوبے کے امن کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہی ہیں،
بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بابر یوسفزئی
سیکیورٹی فورسز کو جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے
سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور لازوال خدمات کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہے
معاون برائے داخلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں امن و ترقی کا عمل جاری ہے، بابر یوسفزئی
ان شاء اللہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے
فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج اور بھارتی پراکسیز کو شکست دیں گے، بابر یوسفزئی
پورے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں ان شاء اللہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، بابر یوسفزئی
ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پورا بلوچستان امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے گا،
معاون برائے داخلہس
