لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنے لباس کی وجہ سے ایک دفع پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں
آ گئی،پانچویں ہم لکس ایوارڈز کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان پر مختلف طرح کی میمز بھی بن رہی ہیں . اداکارہ کے لباس سے ان کے مداح کافی نا خوش نظر آئے .
اداکارہ نے سیاہ رنگ کا بنا بازوؤں والا لباس پہنا تھا جو کہ تنقید کا باعث بنا . ایک صارف نے علیزے شاہ کی تصویر پر لکھا کہ جب آپ ”آرینہ گراؤنڈ“ آرڈر کرے دراز پر اور علیزے شاہ ملے . اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ”ہر اچھی چیز کی ایک ماسٹر کاپی ہوتی ہے“ . اسی طرح ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کی تصویر پر ڈوپٹہ دے کر پوچھا کہ ”اب آپ لوگ راضی ہو“ . سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ اور علی ظفر کی ڈانس پرفامنس سے بھی کافی ناخوش تھے . لوگوں نے ایچ ایس وائے کو اس طرح کے لباس تیار کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا .
. .Every Masterpiece has its own Cheap Copy🙄🌚😂#AlizehShah pic.twitter.com/Oq4ynTgML1
— Nimmz__🔥 (@Chlo_shaba_kato) July 4, 2021