ڈانسر مہک ملک کا اپنی کمیونٹی کیلئے الگ صوبے کا مطالبہ

اگر سندھ میں بلاول بھٹو زرداری اپنا صوبہ چلا سکتے ہیں تو ہماری وزیراعلیٰ بھی ہمارا صوبہ چلا سکتی ہے؛ مہک ملک کا مؤقف


لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں نئے انتظامی صوبوں کی آئینی و سیاسی بحث میں اب شوبز اور اسٹیج انڈسٹری کی شخصیات بھی شامل ہو گئی ہیں جہاں معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ مہک ملک نے اپنی کمیونٹی یعنی خواجہ سراؤں کیلئے ایک بالکل الگ صوبے اور الگ وزیراعلیٰ کا غیر متوقع اور دلچسپ مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مہک ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں کی آبادی اتنی بڑھ چکی ہے کہ انتظامی بنیادوں پر بڑے شہروں کو صوبائی حیثیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


نہوں نے صوبائی تقسیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان انتہائی بڑے شہر ہیں لہٰذا ان شہروں کو فوری طور پر الگ صوبہ بنایا جانا چاہیے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری کمیونٹی کا بھی ایک الگ صوبہ ہونا چاہیے جہاں ہماری اپنی الگ وزیراعلیٰ ہو۔
سیاسی نظام اور حکمرانی کا موازنہ کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ نے سندھ کی صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا حوالہ بھی دیا، مہک ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر سندھ میں بلاول بھٹو زرداری اپنا صوبہ چلا سکتے ہیں اور حکمرانی کر سکتے ہیں، تو پھر ہماری وزیراعلیٰ میں کیا کمی ہے؟ ہماری کمیونٹی کی وزیراعلیٰ بھی اپنا صوبہ بااحسن طریقے سے چلا سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert