منال خان نے احسن محسن اکرام سے امیر ہونے کی وجہ سے شادی کی؟
(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے خود سے متعلق پائے جانے والے ایک عام تعصب کی تردید کی ہے۔
منال خان اور احسن محسن اکرام نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے ایک ٹاک شو ریکارڈ کر وایا۔
اس دوران شو کے میزبان کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام سے کئی دلچسپ اور بولڈ سوال کیے گئے جس کے اس جوڑی نے پُر جوش انداز میں جواب دیئے۔
شو کے میزبان، معروف پاکستانی ہدایتکار وجاہت رؤف کا کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے اس جوڑی کو اپنے شو میں مدعو کرنے سے پہلے اِن کو گوگل سرچ انجن پر سرچ کیا تھا، جس میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کا تعارف بطور امیر اور مستحکم انسان لکھا تھا۔‘
شو کے میزبان نے منال خان سے پوچھا کہ کیا ’اُنہوں نے احسن محسن اکرام سے صرف اس لیے شادی کی ہے کہ وہ دولت مند اور ایک مستحکم انسان ہیں۔‘
جس کے جواب میں منال خان کا بتانا تھا کہ اُن سے متعلق یہ ایک عام رائے پائی جاتی ہے مگر اصل میں ایسا نہیں ہے۔
منال خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے احسن محسن اکرام سے صرف پیسے کے لیے شادی نہیں کی ہے۔‘