محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ کے زوال کا سفر جاری، پاکستان کو 74 سال میں پہلی بار انگلینڈ کیخلاف انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست


برمنگھم (قدرت روزنامہ)محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ کے زوال کا سفر جاری، پاکستان کو پہلی بار انگلینڈ کیخلاف انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست ہوگئی۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے جارحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دونوں انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ اور اسی اوور کی آخری گیند پر ایمیلیو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ 35 کے مجموعی اسکور پر کپتان جو روٹ محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے تاہم نو بال کے باعث انہیں نئی زندگی مل گئی۔ 54 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ کو ایک اور موقع ملا جب محمد عباس کی گیند پر ایج لگ کر گیند پہلی اور دوسری سلپ کے درمیان سے گزرگئی اور سلپ پر موجود فیلڈرز نے کیچ پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
بعد ازاں انہوں نے جارڈن کوکس کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو جیت دلوا دی۔ جورڈن کوکس نے 59 اور کپتان جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پہلی بار ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

WhatsApp
Get Alert