یٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومتی نااہلی بھی بڑی وجہ ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومتی نااہلی بھی بڑی وجہ ہے۔ ایکس پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔
جب ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے۔مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کر دیا ہے۔ براہِ کرم عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں مشکل میں تو وہ پہلے سے ہی ہیں۔
یٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔ جب ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے۔مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 12, 2026
یاد رہے اوگرا نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 403 روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
