بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert