آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی نے كها هے كه آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت آواران میں تین دہشتگردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان کے امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری عزم و استقامت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے متحد اور پرعزم ہیں، بابر خان یوسفزئی كا مزيد كهنا تھا كه دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔آواران آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔ امن دشمن عناصر کو بلوچستان کے امن و ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
