اپوزیشن 2 کی بجائے 3 مارچ کر لے کچھ نہیں ہو گا: شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، اپوزیشن شکست کھائے گی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے,اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے کچھ نہیں ہو گا.

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی . اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں، حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں .

شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں .

انہوں نے کہا کہ . پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے . 23مارچ کوجے10سی طیارےفلائی پاسٹ کریں گے،ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں