پاکستان، سعودیہ: سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی جب کہ اس دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalBinFarhan, Foreign Minister of Saudi Arabia, on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York today.
The two… pic.twitter.com/QyrhzdriyG
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 22, 2026
دوسری جانب وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سعودی اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزے کے باہمی استثنا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
