مریم نواز کا والد کے ٹرک آرٹ پر دلچسپ کیپشن

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔
مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔


مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘خیال رہے کہ طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔


مریم نواز نے والد کی یاد میں ایک اور ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں رکشے کے پیچھے ’مِس یو نواز شریف‘ تحریر ہے۔ساتھ ہی نواز شریف سے محبت کا اظہار کرتے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ہمیں پُرانا پاکستان چاہیے۔
خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔