سالگرہ کے موقع پر سجل علی بنی ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی آج اپنی 28ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر وہ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں ہیں۔اداکارہ سجل علی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ہی کردیا تھا ۔
جس کے بعد انہوں نے متعدد نامور اور مشہور کرداروں کا سہارا لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور بہت سے ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔اداکارہ سجل علی آج اپنی سالگرہ کی وجہ سے پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئیں ہیں جبکہ ان کے چاہنے والوں نے انہیں ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔


اداکارہ اپنے کرداروں کی بہترین ادائیگی اور خوبصورتی کی وجہ سے انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں ۔

اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شہرت کے سرحد پار بھی چرچے ہیں۔

اسکے علاوہ انہیں رواں سال ایشیا کے خوبصورت چہروں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔