فلائی دبئی کی تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، ہائی جیکنگ کا سگنل آن
نیتن یاہو کا ہنگامی اجلاس، اسرائیل نے جنگی طیارے فضا میں بھیج دیئے، فلائٹ کی سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی مسافر پرواز FZ1073 میں کاک پٹ کے اندر پائلٹوں کے درمیان ہونے والی شدید ہاتھا پائی اور لڑائی کے باعث جہاز سے غلطی سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا ایمرجنسی سگنل جاری ہوگیا، جس کے بعد اسرائیل نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے جنگی طیارے فضا میں بھیج دیئے۔
اسرائیلی و دیگر بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی کا بوئنگ 737 طیارہ 170 سے زائد مسافروں کو لے کر دبئی سے تل ابیب کی طرف گامزن تھا کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں موجود دونوں پائلٹوں کے درمیان شدید تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اس دوران غلطی سے طیارے سے کوڈ 7500 ٹرانسمٹ ہوگیا، جو بین الاقوامی ہوا بازی کے قوانین میں طیارہ ہائی جیک ہونے یا خطرے میں ہونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
A flight from Dubai to Tel Aviv has turned around over Saudi Arabia after issuing an emergency code linked with attempted hijackings and transmitted a distress signal, Army Radio reported on Wednesday morning.
✍️: @JamesGennhttps://t.co/IvJENmdHQA
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) September 30, 2026
بتایا گیا ہے کہ سگنل ملتے ہی طیارہ مشکوک بلندی پر نیچے آنے لگا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور ہائی جیکنگ کا الرٹ موصول ہوتے ہی اسرائیلی ایئر فورس کے دو ایف 16 جنگی طیارے فوری طور پر فضا میں بلند ہو گئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کرلیا۔
بعد ازاں اسرائیلی دفاعی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ سکیورٹی یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا بلکہ پائلٹوں کی آپسی لڑائی کا نتیجہ تھا، حادثے اور خطرے کے پیشِ نظر طیارے کو فوری طور پر سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا جہاں پرواز نے محفوظ لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ ہیں اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
