مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا کو بتانے کیلیے نہیں عملدرآمد کیلیے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین الشریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی کیلیے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا کو بتانے کیلیے نہیں بلکہ عملدرآمد کیلیے ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ میڈیا پر ڈسکس کرنے کیلیے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے جبکہ حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں۔

WhatsApp
Get Alert