علیزے شاہ کی زخمی پیشانی دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ علیزے شاہ کی زخمی پیشانی نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ڈرامہ کوئین علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک صوفے پر بیٹھے اسکرپٹ کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اسی تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر پٹّی بندھی نظر آئی جس نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔مداح قیاس کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے سر پر پایا جانے والا چھوٹا سا زخم اُن کے آنے والے پراجیکٹ کے کسی سین کا حصہ ہوگا۔
خیال رہے کہ ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔کبھی مداح انہیں مغربی لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو کبھی ریمپ پر واک کرتے وہ پھسل جاتی ہیں جس کا سوشل پر خوب چرچا ہوتا ہے۔