فیروزخان اور علیزے فیروز خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جَلد متوقع

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار فیروز خان اور اُن کی اہلیہ علیزے کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد جَلد متوقع ہے۔گزشتہ دو سالوں سے اداکار فیروز خان اور اُن کی اہلیہ علیزے فیروز خان میں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں جن کی تا حال اس جوڑی کی جانب سے واضح تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)


دوسری جانب گزشتہ شام سے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کی ایک شادی میں شرکت کرتے ہوئے تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر مں فیروز خان اور علیزے ایک مہندی کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہیں۔
اس تصویر سے متعلق سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی پوسٹس میں دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ علیزے اور فیروز کے ہاں جَلد دوسرے مہمان کی آمد متوقع ہے۔سوشل میڈیا پوسٹس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی تا حال ایک ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہے اور بہت جَلد اپنی ایک اور اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔