’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘

جوتا ساز اٹلی سے پاکستان پہنچا، صوبائی وزیر اور ان کے اہل خانہ کے پاؤں کے ناپ لیے تاکہ ان کے لیے کسٹمائزڈ جوتے تیار کیے جا سکیں، صحافی سید عمران شفقت کی خبر


لاہور(قدرت روزنامہ)صحافی سید عمران شفقت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنی اور اپنی فیملی کے لیے اٹلی سے خصوصی طور پر جوتے تیار کروائے، جن پر مبینہ طور پر مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اپنے ویلاگ میں سید عمران شفقت کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ صوبائی وزیر نے اٹلی سے ایک جوتاساز کو پاکستان بلایا۔
ان کے بقول جوتا ساز پاکستان پہنچا اور صوبائی وزیر اور ان کے اہل خانہ کے پاؤں کے ناپ لیے تاکہ ان کے لیے کسٹم میڈ جوتے تیار کیے جا سکیں۔ عام طور پر معروف عالمی برانڈز کے مہنگے جوتوں کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم اس معاملے میں مبینہ طور پر اٹلی سے جوتا ساز کو پاکستان بلا کر پورے خاندان کے لیے ناپ کے مطابق جوتے تیار کروائے گئے۔


سید عمران شفقت نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ان جوتوں کی تیاری اور متعلقہ اخراجات پر مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے اس صوبائی وزیر کا نام براہِ راست نہیں بتایا بلکہ ناظرین کو یہ معاملہ خود تلاش کرنے کا کہا۔

WhatsApp
Get Alert