امید ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ذمہ داری کے ساتھ معاملات کو حل کی طرف لے کرجائیں گے، فواد چوہدری

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق خوش آئندہ ہے، اس سے ملک میں سیاست کو سپیس ملے گی، سابق وزیر کا ٹویٹ


لاہور(قدرت روزنامہ)سیاسی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق خوش آئندہ ہے، اس سے ملک میں سیاست کو سپیس ملے گی۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بہت خوش آئند ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، امید ہے ملک میں سیاست کو space ملے گی اور سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ذمہداریبسے معاملات کو حل کی طرف لے جائیں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس سے عمران خان کی ملاقات کا کوئ فائدہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کرانی ہے تو شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی کروائیں، ناصر عباس صاحب عمران خان کو نہیں جانتے اور عمران خان ان کو نہیں جانتے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ٹویٹ کے مطابق آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندگان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مذاکرات میں سردار ایاز صادق، محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام نے حکومتی و اتحادی وفد کی نمائندگی کی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔ مختلف سیاسی و قومی معاملات پر کھل کر تبادلۂ خیال ہوا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ سیاسی اختلافات کو مذاکرات، باہمی مشاورت اور پارلیمانی فورم کے ذریعے حل کیا جائے۔
۔ جمہوریت میں اختلافِ رائے فطری ہے، لیکن قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت ہی سے ممکن ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات ملک میں سیاسی استحکام، باہمی اعتماد اور پارلیمانی روایت کے فروغ کی جانب مثبت پیش رفت ثابت ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert