کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیاں اترنے سے متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور لیویز فورس کے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے.