جولائی تا دسمبر 2025 سرکاری اداروں کا خسارہ 342 ارب 80 کروڑ روپے رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جولائی تا دسمبر 2025 سرکاری اداروں کا خسارہ 342 ارب 80 کروڑ روپے رہا۔
این ایچ اے 124 ارب 70کروڑروپے خسارے کیساتھ سرفہرست جبکہ او جی ڈدی سی ایل کا 73 ارب منافع کیساتھ پہلا نمبر ہے۔
حکومت نے خسارے میں جانے والے سرکاری ملکیتی اداروں کو 804 ارب روپے کی مالی سپورٹ کی جو گزشتہ عرصے کے مقا بلے میں 31فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلی ششمائی میں 23سرکاری ملکیتی اداروں( ایس او ایز) کا اوسط خسارہ 342 ارب 80کروڑ روپے رہا۔
