پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس صاحبزاہ اسد اللہ نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر ریلیف نہیں دے سکتے۔
پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل کا مؤقف تھا کہ لانگ مارچ درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے دیا جائے ، وہ قانون کے مطابق لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، کل کی گنجائش نہیں لانگ مارچ جاری ہے۔
اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ، لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آچکا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج تیار نہیں ، اس کو کل کے لیے رکھ دیں جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

WhatsApp
Get Alert