عمران خان کے کزن قاسم زمان بالکل غیرسیاسی شخص ہیں، لیکن تھری ایم پی او کے تحت انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا، زلفی بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کزن قاسم زمان بالکل غیرسیاسی شخص ہیں، لیکن تھری ایم پی او کے تحت انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا، ملک کو ’’ری سیٹ‘‘ کرنے کے بجائے کمزور کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کزن، قاسم زمان، جو ایک بالکل غیر سیاسی فرد ہیں، جنہوں نے کبھی کوئی عوامی بیان نہیں دیا اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیا، اب انہیں بھی سخت گیر تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں، جبکہ ملک مسلسل اس سمت میں جا رہا ہے جسے وہ فخر سے ایک ’’سخت ریاست‘‘ کہتے ہیں۔
اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ یقیناً عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور ان کے بنیادی حقوق کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔
Imran Khan’s cousin, Qasim Zaman, a completely non-political individual who has never made public statements or participated in politics, has now also been detained under the draconian MPO. Mass human rights violations continue as Pakistan continues its free fall into what they proudly call a “hard state.”And all of this is happening while UN Secretary-General @antonioguterres is visiting Pakistan.
Surely Imran Khan’s treatment and fundamental rights must be on the agenda, but so too must the detention and persecution of his family members, party leaders and workers.
Pakistan is not being “reset.” It is being dismantled.— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 6, 2026
لیکن اسی طرح ان کے خاندان کے افراد، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی حراست اور مبینہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنا چاہیے۔ پاکستان کو ’’ری سیٹ‘‘ نہیں کیا جا رہا۔ بلکہ اس طرح کے اقدامات سے کمزور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کزن قاسم زمان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق قاسم زمان بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کے مقررہ دن پر ان سے ملنے کے لیے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے تحویل میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل کر دیا، اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قاسم زمان کی فوری رہائی اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے شروع کردیئے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی قاسم خان کی گرفتاری پر شدید رد عمل
مجھے اطلاع ملی ہے قاسم زمان کو اٹھا لیا گیا ہے قاسم زمان غیر سیاسی ہے قاسم زمان نے آج تک پریس کانفرنس نہیں کی میڈیا سے بات نہیں کی اس کا اٹھائے جانا افسوس ناک ہے خدارا لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ https://t.co/VtZ2BEJm9P
— Zimal Zahoor PTI (@zimalzahor) October 6, 2026
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کزن قاسم زمان کی پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے انتہائی شدید ردعمل کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ قاسم زمان کو اٹھا لیا گیا۔
