تعلیم کے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، استاد نوجوانوں کی کردار سازی کا حقیقی اور روحانی معمار ہے: سردار یار محمد رند

اساتذہ محبت کی زمین میں علم کے پانی سے نئی نسل کا گلستان تیار کرتے ہیں، پسماندہ علاقے شوران کے طلبہ و اساتذہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں


سبی(ڈیلی قدرت کوئٹہ) رند قبائل کے سربراہ سینئر پارلیمنٹرین چیف آٓف رند سردار یار محمد رند نے :تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں،تعلیم یافتہ قومیں ہی ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا مقام پیدا کرتی ہے ٹیچر ڈے پر اساتذہ کو سلام پیش کرتے کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہے کوئی بھی قوم اور معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوانوں کی سیرت اور کردار سازی کا فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں، قوم کے سنوار اور بگاڑ میں معلم کا کلیدی کردار ہے رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردا ر یار محمد رندنے کہاکہ اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کاکلیدی رول ہوتاہے اساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں حق بات تو یہ ہے کہ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسمانی صحت و صفائی کے اصول سکھاتے ہیں بلکہ روحانی بیماریوں سے چھٹکارہ دلا کر معاشرے کا ایک اعظیم فرد بھی بناتے ہیں اور انسان کے اندر پنہاں تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں، آج اس قوم کے معمار کے پاس نونہال پودیہے بلکہ یہ کہوں کی بیج ہیں جن کو محبت و شفقت کی ذمین میں بو کر او علم کی پانی سے ایک گلستان تیار کرتے ہیں۔آج ان ننھے منے بچوں کا یہ گلستان ا?ْن کے ہاتھ میں ہے دورے جدید نے ان بچوں کو بھی جدید بنایا ہے اور آج کے بچے کمپیوٹر ذہن کے مالک ہے انہوں نے شوران سمیت بلوچستان بھر کے اساتذہ کرام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے پسماند ہ علاقے شوران میں ریر تعلیم بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم و تربیت میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب پورا کریں زیر تعلیم طلباء وطالبات بھی علم کے حصول میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف شوران اسکول بلکہ اپنے والدین اور اپنے اپنے علاقوں کا نام بھی روشن کرتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا مقام پیدا کریں اور دنیا کے جدید چیلنجز سے نمنٹنے کے لئے اپنے اساتذہ کرام کی عزت احترام کو بھی یقینی بنائے ۔

WhatsApp
Get Alert