بلوچستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے سیاسی عمل میں عوام کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا پڑے گا: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کا مضبوط قلعہ ہے، اصولی سیاست اور مثبت حکمت عملی کے تحت ہی عوامی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کا مضبوط قلعہ اور بلوچستان کے عوام کیلیئے مضبوط سیاسی پلیٹ فارم ہے پارٹی کو مضبوط بنانے میں پارٹی قیادت سے لیکر ایک ایک کارکن کا بھرپور کردار صلاحیتیں اور محنت شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ کی رہائش گاہ پر چیئرمین اسلم بلوچ اور نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی سے ملاقات کرتے ہوئے کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مشکور انور ، اعزاز اسلم اور سلمان ساسولی بھی موجود تھے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اپنے عوام کے بنیادی مسائل کو مثبت سیاسی سوچ کے ساتھ اجاگر کرتے ہوئے قومی مفادات کو ترجیح دی اصولی سیاست اور مثبت حکمت عملی کے تحت بلوچستان کو موجودہ کیفیت سے نکالا جاسکتا ہے لیکن سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیئے عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے عوام کی بالادستی و حکمرانی کو قبول کرنا پڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert