کوئٹہ میں خشک سردی کے باعث موسمی بیماریاں شدت اختیار کر گئیں، اسپتالوں میں مریضوں کا رش، مفت ادویات کی فراہمی کا مطالبہ
طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے وبائیں پھیلنے لگیں، سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید ہونے کی شکایات

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم کی اچانک تبدیلی، خشک موسم اور سرد ہواں کے باعث موسمی بیماریوں نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے کے باعث شہر میں خشک موسم کی شدت برقرار ہے، جبکہ سرد ہواں اور درجہ حرارت میں تبدیلی نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے باعث شہری مختلف موسمی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور علاج معالجے کے لیے اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔موسمی تبدیلی کے باعث بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سردی سے بچا کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال کریں، غیر ضروری طور پر سرد ہوا میں نکلنے سے گریز کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔طبیعت خراب ہونے کی صورت میں مستند معالج سے رجوع کیا جائے اور خود سے ادویات استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ موسمی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آسکے۔
