بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے سنجے دت اور سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں بتا دیں جو اس سے پہلے کبھی سامنے نہ آئیں تھیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔لارا دتہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے قبل ہی اٹھا جاتے ہیں، میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔سنجے دت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے سٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔
لارا دتہ نے 2003ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’انداز‘ سے اپنے کیئریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے 2005ء میں فلم ’نو انٹری‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ لارا دتہ کو آخری بار فلم ’بیل باٹم‘ میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔