پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہے جو میرٹ کوپامال اور اپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے: شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں قبضہ مافیا کا راج ہے، دو تین دن ہوگئے ایمرجنسی کو خیبرپختونخوا کے عوام نے خاموش بیٹھ کررد عمل دیاہے، یہ خاموشی طمانچہ ہے ان تمام لوگوں کے منہ پر جوبیانیہ بنا رہے تھےکہ لاکھوں لوگ نکلیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی حکومت کا کبھی احتساب ہی نہیں کیا، آپ نے ماسوائے نفرت جھوٹ پھیلانے اور گالیاں دینےکےکچھ کیا ہی نہیں، پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہےجومیرٹ کوپامال اوراپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا یہ لوگ سازشوں اور غیبت کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرتے، دو ماہ بعد خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی اورعلی امین کا راج ہوگا، اس وقت سڑکوں پر نکلوں گا مجھے نکالنے والے دست بستہ خود کہیں گے حضورآجائیں۔

WhatsApp
Get Alert