ایف بی آر کی ازسرنو تشکیل، سیاسی مداخلت سے مکمل آزادی ضروری قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف بی آر کی اصلاحِ نو اور تنظیمِ نو کی تازہ ہدایات کے بعد ٹیکس نظام کی مؤثر کارکردگی کے لیے ادارے کو مکمل خودمختاری دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ادارے کو خودمختاری دینے کا مقصد پسند و ناپسند کی بنیاد پر مداخلت کے بغیر ٹیکس نظام کو مؤثر اور ہموار انداز میں چلانا ہے۔
ذرائع نے جمعہ کو دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ٹیکس نظام میں مختلف نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئیں جب کہ اس مقصد کے لیے تفصیلی رپورٹیں بھی تیار کی گئیں۔
