دالبندین میں فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

چاغی(قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز نے دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے خفیہ بنیادوں پر آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائی کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
