اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل کررہے ہیں‘اختر مینگل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا وزٹ گروک33کے وی گرِیڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی اے میر محمد اکبرمینگل اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اپنے حلقے انتخاب میں زیرے تکیمل مختلف منصوبوں کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر تحصیل نال کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے فنڈز سے منظور ہونے والے33کے وی گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیااورسیہروہزارگنجی ڈیم کامعائنہ کیااس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن سعد احمد نے انہیں سیہروہزارگنجی ڈیم ڈیمزپرجاری کام پربریفنگ دی

اس موقع پرسرداراختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ اور پانی کو بروقت اسٹوریج نہ کرنے وجہ سے پانی کا لیول انتہائی نیچے چلا گیا ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان با سیوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان کو اس وقت بڑے بڑے ڈیمز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈیمز نہ بنے کی وجہ سے بارشوں کے قدرتی پانی ضائع ہو رہا ہے امید ہے کہ ان علاقوں میں ڈیمز کے تعمیر سے علاقوں پانی کا لیول بہتر ہوگا انہوں نیکہاکہ اپوزیشن کا حصہ ہوتے ہوئے کوشش ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل حل ہوں دس ارب روپوں کی وصولی کا الزام لگانے والے آج آپے سے کیوں۔۔۔۔۔ باہر دیکھائی دیے رہے ہیں

ہم نے جب عمران خان کو ووٹ دیا تھا تو ایک معاہدہ کے تحت اس معاہدے میں بلوچستان مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسیکمات بھی شامل تھی اور یہ تمام منصوبے ان کا حصہ ہے سردار اختر جان مینگل کے دورے دوران ایم پی اے میرمحمداکبرمینگل،کرم خان بزنجومیرعبدالسلام مینگل،شفیع محمدمینگل،حاجی نزیرمینگل،حاجی غازی خان مینگل،ٹکری میرمحمدمینگل،حاجی جان محمدمینگل،مجاہدعمرانی،میرمینگل،چیرمین عبدالواحدگرگناڑی،میرلیاقت ساسولی،ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی سمیت دیگر انتظامی آفیسران کیسکواہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ اورنال گھرک ہزارگنجی کے مقامی قیادت اورکثیرتعدادمیں کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔