”زندگی اور موت کی کشمکش مگر اللہ کی رحمت پرکامل یقین”رابعہ انعم


لاہور (قدرت روزنامہ)پتے کی سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش نے زندگی کا کڑا امتحان لے لیا، ایمان، صبر اور توکلِ الٰہی نے حوصلہ قائم رکھا۔
گزشتہ دو ہفتے ایک ایسے کٹھن سفر میں گزرے جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ پتے میں پتھری کی تشخیص کے بعد سرجری ہوئی، لیکن آپریشن کے بعد لبلبے کی سوزش (Pancreatitis) نے صورتحال کو سنگین بنا دیا اور زندگی و موت کی کشمکش جیسی کیفیت پیدا ہوگئی۔
اس مشکل وقت نے زندگی کی ناپائیداری کا احساس دلایا اور یہ حقیقت مزید گہری کردی کہ صحت اور زندگی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں اور امانت ہیں۔ جب انسان تکلیف کے ایسے مرحلے سے گزرتا ہے جہاں الفاظ بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، تب خاموش آنسوؤں، دل کے خوف اور بے بسی کو بھی اللہ خوب جانتا ہے۔
اس آزمائش نے اللہ تعالیٰ کی رحمت، دعا اور توکل پر یقین کو مزید مضبوط کیا۔ قرآنِ کریم کی یہ آیت امید اور حوصلے کا پیغام دیتی ہے:
’’بے شک، ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘ (سورۃ الشرح، آیت 6)
اس مشکل سفر میں دعائیں کرنے والوں، خیریت دریافت کرنے والوں اور ساتھ کھڑے رہنے والے تمام احباب کا دل سے شکریہ۔ جزاکم اللہ خیراً۔
ابھی صحت یابی کا سفر جاری ہے، مگر امید، صبر اور اللہ پر بھروسے کے ساتھ ہر دن ایک نئی شروعات ہے۔ ان شاء اللہ!
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر پریشان دل کو سکون دے، ہر تکلیف کو آسانی میں بدلے اور ہر آزمائش سے گزرنے والے کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

WhatsApp
Get Alert