لیمن گرام میں چھپے 6 حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی جانے والی صحت کے لیے مفید جڑی بوٹی ’لیمن گراس‘ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔لیمن گراس طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ سے لیس ہوتی ہے ماہرین کے مطابق کھانسی اور ناک کی بندش کے علاج میں لیمن گراس کا قہوہ فوری اور دائمی آرام کا سبب بنتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ لیمن گراس میں کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اسی لیے اسے مختلف کینسر کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔آیئے لیمن گراس کے چند صحت کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
لیمن گراس کے استعمال کرنے کے فوائد

بدلتے موسم کے اثرات سے بچاؤ

لیمن گراس ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو کہ کھانسی اور سردی کے علاج کے لیے ادویات میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے، یہ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے جو دفاعی نظام کی بہتر کارکردگی کے لئے بےحد ضروری ہے یہ بند ناک، فلو اور دمہ سے راحت فراہم کرسکتی ہے۔

جسم کی اضافی چربی سے نجات

چربی پگھلانے کے لیے لیمن گراس کی تاثیر جادوئی ہے، لیمن گراس سے بنے قہوے کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں پیٹ، کولہوں اور بازوؤں پر جمی چربی پگھلانے میں مدد ملتی ہے اس کے استعمال سے وزن میں تیزی سے کمی کی جا سکتی ہے۔

درد سے نجات

اس جڑی بوٹی کی حیرت انگیز خصوصیات میں ایک یہ بھی خاصیت شامل ہے کہ لیمن گراس درد میں آرام کا سبب بنتی ہے اس کے استعمال سے پٹھوں کی سوزش اور ورم دور ہوتا ہے اور ساتھ ہی موچ اور کمر کے درد سے چھٹکارا پانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

What Causes Muscle Aches With the Flu and How to Ease Them

کولیسٹرول

لیمن گراس میں اینٹی ہائپرلیپیڈیمک اور اینٹی ہائپرکولیسٹرولیم خصوصیات ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتی ہیں، یہ ٹرائگلیسیرائڈز کی صحت مند سطح کو برقرار رکھتا ہے اور ایل ڈی یعنی یا خراب کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے یہ جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتی ہے اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے

کینسر سے بچاؤ

لیمن گراس کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ خاص طور پر جلد کے کینسر کی روک تھام کے لیے استعمال کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ جگر کے کینسر کے خلیوں کے ساتھ ساتھ چھاتی کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو بھی روک سکتی ہے۔

Lung Cancer, SCLC, NSCLC | Information & Resource Center

نیند آور

لیمن گراس کی چائے آپ کے پٹھوں کو پرسکون کرتی ہے اور پرسکون نیند لینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو سونے سے پہلے ایک کپ لیمن گراس چائے ضرور پیا کریں اس سے آپ کو گہری نیند بھی آئے گی اور آپ کو زیادہ دیر تک سونے میں بھی مدد مل سکے گی۔