سردی میں نزلہ وزکام سے بچنا چاہتے ہیں؟ تواس مشروب کواستعمال کریں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کئی بیماری بھی چلی آتی ہے ان موسمی بیماریوں میں نزلہ زکام اور کھانسی سر فہرست ہے، اس کی وجہ سرد اور خشک ہوائیں ہیں جو براہ راست جسم کو متاثر کرتی ہیں اگراس موسم میں جسم کو بیماریوں سے تحفظ دینا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا انتخاب کریں جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں۔
اس ضمن میں متعدد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر سرد موسم میں کھجور کو غذا میں شامل کیا جائے تو یہ جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے کہ کھجور ایک مکمل غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے اس میں وہ تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کھجور کو میٹھے پکوانوں میں استعمال کرتی ہے، لیکن اسے دوسرے طریقوں سے غذا میں شامل رکھنے سے جسم میں حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔
مکمل غذا ہونے پریہ ہر موسم میں آپ کی صحت کی ضامن ہے لیکن موسم سرما میں نزلہ وزکام جیسی بیماریوں کے لئے یہ کسی مسیحا سے کم نہیں۔
کھجورمیں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وڑامنز کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
کھجور میں موجود وٹامن سی جسم کو کئی طرح کے انفیکشنز جیسے نزلہ زکام سے تحفظ دیتا ہے۔
جس طرح کھجور کو مکمل غذا کہا جاتا ہے ایسی طرح دودھ بھی ایک مکمل غذا ہے، ان دونوں سے تیار ہونے والا مشروب اپنے اندربے پناہ توانائی رکھتا ہے اور سرد موسم میں اس کا استعمال موسمی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
مشروب تیار کرنے کا طریقہ
دودھ دو کپ
کٹے ہوئے کھجور آدھا کپ
بادام دو کھانے کے چمچ
دارچینی آدھا چائے کا چمچ
چینی حسب ذائقہ
ترکیب:
کھجور کوایک کپ دودھ میں 40 منٹ کے لئے رکھیں، پھر اسے بادام کے ساتھ بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر لیں، اب اسے الگ نکال لیں، بچاہوا ایک کپ دودھ ایک برتن میں ڈال کر گرم کریں ابال آنے پراس میں بلینڈ کیے ہوئے کھجور اوردار چینی بھی شامل کر کے مزید 5 منٹ تک پکائیں لیجئے مزیدار کھجورکا مشروب تیار ہے۔
کھانسی کی صورت میں اس مشروب کو گرم ہی استعمال کریں اس طرح کھانسی میں خاصا افاقہ محسوس کریں گے۔