اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کر دیا
شرح سود ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کر دی ہے . گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں اضافہ کر دیا اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کر دی ہے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ شرحِ سود 50 بیسز بڑھا کر 12 فیصد کر دی ہے.
جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے شرحِ سود میں اضافہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایم پی سی کے 10 میں سے 9 ممبرز نے شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کے حق میں ووٹ دیا گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اثر ہوا ہے، جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے.
