ایران اور مکہ دفاعی معاہدے کے ممالک کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق؛ اعلامیہ جاری

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ایران اور مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تہران میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کے اختتام پر ایرانی حکام نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ایرانی میڈیا پرجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے تمام شرکا نے متفقہ طور پر اس مقصد کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔
The Supreme National Security Council members held a meeting with Chief of Army Staff of Pakistan Asim Munir and delegates from the nations taking part in the quadrilateral summit. https://t.co/8IYygzz8Xa
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) October 26, 2026
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینئر حکام شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی قیادت سے ملاقات ہوئی۔
Pezeshkian: Iran supports any agreement that strengthens unity among Islamic countries
https://t.co/YVYPTQIUbG https://t.co/fQdfnqPGFu
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) October 26, 2026
قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے۔
A joint meeting of Iran, Pakistan, Turkey, and Saudi Arabia in Tehran. https://t.co/LpiAbeft0Q
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) October 26, 2026

اس اہم اجلاس کا مقصد خطے میں جاری جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کی جب کہ ترکیہ کی نمائندگی انٹیلی جنس چیف نے کی۔
تہران میں چار فریقی اجلاس کی تجویز عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ
اُدھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ تہران میں 4 فریقی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے گزشتہ دورۂ ایران کے دوران پیش کی تھی، جسے ایرانی حکام نے قبول کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس بات چیت کا مقصد علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے امکانات تلاش کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اجلاس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، لبنان میں پیش رفت اور ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے اثرات سمیت اہم علاقائی معاملات زیر بحث آئیں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ رابطے خطے کے ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی سلامتی کے مؤثر نظام کی تشکیل کی جانب ابتدائی قدم بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
مکہ دفاعی معاہدے کا پس مںظر
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اگست 2026 میں مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے بعد اکتوبر کے آغاز میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام نے ریاض میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی تیز رفتار تعیناتی کے انتظامات پر اتفاق کیا گیا۔ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے تناظر میں سامنے آئی تھی
