دانیال ظفر نے اپنے کام سے عارضی بریک لینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکار و اداکار دانیال ظفر عرف ڈینی زی نے اپنے کام سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔
مشہور گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے عارضی وقفے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ‘بریکنگ پوائنٹ’ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ 2 سال تقریباً مسلسل سفر کرتے ہوئے گزارے ہیں، شوٹس، شوز، البم ریکارڈنگ اور دیگر کاموں میں مصروف گزرے۔
دانیال ظفر نے لکھا کہ ایک ساتھ دو پیشوں کو سنبھالنا ایک انتہائی مشکل کام ہے جس نے ان کی صحت اور توانائی پر برا اثر ڈالا ہے۔
گلوکار نے ڈرپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فی الحال اپنی صحت کو ہر چیز پر ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
