پی ٹی آئی کے ساتھ آف دی ریکارڈ رابطے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ رابطے ہیں ان کا نام نہیں بتاسکتا، ان کے لیے مسئلے بنتے ہیں، پی ٹی آئی کی پارٹی میٹنگ میں مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق بھی باتیں ہوئی ہیں،مناسب ہوگا کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور بات آگے بڑھائی جائے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود جاکر اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات نہ کرنےکی بات میں کوئی منطق نہیں،پی ٹی آئی نے اب تک آف دی ریکارڈ ملاقات میں بھی پالیسی تبدیل کرنے کی بات نہیں کی، پہلے اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور پی ٹی آئی ایوان کی کمیٹیوں میں واپس آئے۔
