بینک صارفین کے لیے اہم خبر، نقد لین دین کی حد بڑھا دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی یومیہ حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی ہے، جس کے بعد اب روزانہ 30 لاکھ روپے سے زائد کی نقد ٹرانزیکشن کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا ہوگی۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا مقصد مالیاتی نظام میں شفافیت کو بہتر بنانا اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ نئی حد کے تحت 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی یومیہ نقد ٹرانزیکشن رپورٹنگ کے دائرے میں آئے گی۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تاہم ان اختیارات پر عمل درآمد معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مالی سرگرمیوں کی نگرانی کو بہتر بنانے اور غیر قانونی مالی لین دین کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ان فیصلوں کے ذریعے مالیاتی نظام کی نگرانی مزید مؤثر بنانے اور غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert