پینشن وصول کرنے کے لئے مردہ شخص پوسٹ آفس کیسے پہنچا؟

آئرلینڈ(قدرت روزنامہ)اب زندہ انسان کے ساتھ مردہ شخص بھی پینشن لینے پوسٹ آفس پہنچ گیا، معاملہ کیا تھا پولیس نے پتہ لگا لیا۔آئرش ٹائمز کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس ایک ایسے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایک مُردہ شخص کو اُس کی پینشن وصول کرنے کیلئے پوسٹ آفس میں باقاعدہ لایا گیا۔
آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کو سہارا دیتے ہوئے پوسٹ آفس پہنچے اور اس شخص کی پینشن طلب کی، جب عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوانوں نے دوڑ لگا دی اور بھاگ گئے، جبکہ اپنے ساتھ لائے 60 سالہ شخص کو وہیں چھوڑ گئے۔
پولیس کے مطابق وہ دونوں نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بےجان جسم کو سہارا دیتے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے تھے تاہم نوجوانوں کے بھاگنے کے بعد پتہ چلا کہ ان کے ساتھ آیا بوڑھا شخص مُردہ تھا۔
آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ بوڑھے شخص کی موت کیس ہوئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔آئرش ٹائمز کے مطابق جو دو نوجوانوں لاش کو لائے تھے اُن میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کاؤنٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اُسے موجود ہونا لازمی ہے۔تاہم بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے اور پکڑے جانے کے ڈر سے لاش وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔