فیصل قریشی کے بیٹے فرمان کا ’دلِ مومن‘ پر ردعمل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دلِ مومن‘ کی نئی قسط دیکھ کر اداکار فیصل قریشی کا ننھا بیٹا پریشان ہوگیا۔فیصل قریشی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے فرمان قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں فرمان قریشی کو ڈرامے کے ایک سین میں اپنے والد فیصل قریشی کو مار کھاتے ہوئے دیکھ کر روتےاور پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُن کے بیٹے فرمان قریشی کا دلِ مومن کی نئی قسط پر ردِعمل‘۔
View this post on Instagram
فیصل قریشی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا گیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے فیصل قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اس طرح کی سین نہ دِکھائیں کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹا ہے اور اس طرح کی مناظر اس کے ذہن پر برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔